هفته,  23 نومبر 2024ء
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے بجٹ پیش کر دیا گیا ،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ امر ترین نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے کے لیے پیشگی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں لی جائے گی۔ اس کے لیے 5.195 ارب روپے کی منظوری دی جائے گی۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے آنے کے بعد رواں سال کے مکمل بجٹ کی منظوری، نگران حکومت کے آٹھ ماہ اور آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی منظوری نو تشکیل کابینہ دے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن کے رکن احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئین کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، صوبے میں ابھی تک حکومت نہیں بن سکی، صرف وزیر اعلیٰ حکومت نہیں، حکومت ہے۔ پوری کابینہ کا بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔

احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ رول 150 دیکھیں، آئین کو بلڈوز نہ کریں، صرف وزیر اعلیٰ، حکومت نہیں، غیر آئینی کام نہ کریں، کم از کم رولز آف بزنس کے تحت کم از کم دو ارکان پر مشتمل کابینہ کا اعلان کریں۔ .

مزید خبریں