اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
دوسری جانب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے ووٹ نہ ڈالنے والے ایم این اے نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ خواجہ محمد آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کا درجہ دینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو باضابطہ درخواست بھی ارسال کر دی گئی۔
یاد رہے کہ خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہوئے ہیں۔
خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہوئے ہیں۔