هفته,  23 نومبر 2024ء
زیادہ تر ممالک میں رمضان 2024 کب شروع ہونیوالا ہے؟ خبر آگئی

ہر سال مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ایسے میں ماہرین کئی مہینے پہلے ہی یہ پیشین گوئیاں کر دیتے ہیں کہ کس ملک میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا۔

11 فروری 2024 کو شعبان کا مہینہ شروع ہونے کے بعد کئی اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دن یعنی 10 مارچ کو مرکزی کونیکشن صبح 9 بجے ہوگی، اس بنیاد پر 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں چاند غروب آفتاب کے بعد ہی نظر آنے کا امکان ہے۔

بہت سے ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پوری عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 12 مارچ بروز منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں