بدھ,  27 نومبر 2024ء
موجودہ آئی ایم ایف پیکج کب ختم ہو رہا ہے ؟بیل آؤٹ پیکیج کیلیے مذاکرات کون کرنیوالا ہے ؟دیکھیں خبر میں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)350ارب ڈالرز کی پاکستانی معیشت کا بحالی کاراستہ تنگ ہوتا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ پیکج 11اپریل کو ختم ہوجائےگا لیکن بیرونی فنانسنگ کےلیے ایک اورتوسیع شدہ پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

لیکن ملک میں بننے والے نئے حکمران اتحاد نے ابھی تک وزیرخزانہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی.

وزیر خزانہ وہ شخص ہوگا جو حکومت بننے کے فوری بعد آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ (ضمانتی پیکیج) کےلیے مذاکرات کرےگا لیکن یہ کون ہوگا یہ ابھی طے نہیں ہوپایا۔

اتحاد سازی کے حوالے سے ہونے والے مذکرات کے بارے میں آگہی رکھنے والے ایک ذریعے نے یہ بات بتائی۔

مزید خبریں