تہران(روشن پاکستان نیوز) امریکی فوج نےایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف “طاقتور حملوں کا سلسلہ” شروع کر دیا ہے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کی جا سکے۔
سینٹکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے3 تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی۔
امریکی بمباری کے بعد بندر عباس سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے کالے بادل اٹھتےدکھائی دیے۔
ٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے ائیرڈیفنس،کوسٹل سرویلنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا، زمین سےفضا میں مار کرنے والے میزائلز، اینٹی شپ کروز میزائلز اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا۔











