بدھ,  27 نومبر 2024ء
زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں ، پاکستان کی سینئر اداکارہ کا عوام کے نام پیغام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ایک یتیم بچے کی پرورش بہت زیادہ جانوروں کی پرورش سے بہتر ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایسے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پالتو جانوروں کے شوقین ہیں وہ 1 یا 2 کتے اور بلی کو گود لیں اور اگر وہ مزید چاہتے ہیں تو کچھ یتیم غریب بچوں کو گود لیں۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ جانوروں کی ایک بڑی تعداد کے بجائے کسی بچے کو گود لیں تو کم از کم وہ بچہ آپ کو 4 یا 5 سال کی عمر میں سلام کرے گا۔

سینئر اداکارہ نے اپنے ایک جاننے والے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس 29 بلیاں ہیں، ان کی دیکھ بھال، ان کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ فوڈ وغیرہ پر ماہانہ کم از کم 2 سے 3 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ مرضی

انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گود لینا اپنی کمائی اور محنت پالتو جانوروں پر خرچ کر نے سے بہتر ہے جس سے انسانی زندگی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مزید خبریں