اتوار,  08  ستمبر 2024ء
بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آ ج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔

02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ

آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

پنجاب
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری ۔اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مو سلادھار بارش اور تیز/ شدید برفباری کی توقع ۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بیشترمقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔

کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 60، زیریں 22)، چراٹ 43، پاراچنار 39، میرکھانی 38، چترال 34، باچا خان (ایئرپورٹ 31)، پٹن 30، کالام، مردان 29، بنوں 27، دروش 26، پشاور (سٹی 26، ایئرپورٹ 17)، مالم جبہ 24، سیدو شریف 23، بالاکوٹ 11، کاکول 08، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 04، سٹی 03)، بلوچستان: خضدار 40، قلات 37، سبی 28، دالبندین 19، تربت13، کوئٹہ (سٹی 14، سمنگلی 12)، ژوب 15، بارکھان، پسنی 12، گوادر 11، جیوانی 09، اورماڑہ 08، پنجگور 06، نوکنڈی 05، لسبیلہ 01، پنجاب: اسلام آباد (ایئرپورٹ 34، گولڑہ 17،سید پور،بوکرہ 16، زیرو پوائنٹ 15)، اٹک 29، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری، شمس آباد 17)، مری 15، نور پور تھل 06، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)، گجرات، منگلا، لیہ، کوٹ ادو 05، ملتان (سٹی 05 ، ائیرپورٹ 02)، ڈیرہ غازی خان 04، چکوال، سرگودھا 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، لاہور (ایئرپورٹ 03)، بھکر، گوجرانوالہ 02، بہاولپور (ایئرپورٹ، سٹی 01)، جھنگ، جوہرآباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، نارووال 01، سندھ: کراچی (فیصل بیس 14، کیماڑی، ناظم آباد 13، سعدی ٹاؤن، سرجانی 12، ڈی ایچ اے، اورنگی 10، قائد آباد، گڈاپ، مسرور بیس 08، گلشن حدید، نارتھ کراچی، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 07، یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل،ملیر، کورنگی 06، جیکب آباد 13، لاڑکانہ 03، حیدرآباد 01، کشمیر: راولاکوٹ 16، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 11، مظفر آباد (ایئرپورٹ 09، سٹی04)، گلگت بلتستان: گوپس05،اسکردو میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برف باری (انچ): مالم جبہ، کالام 12، چترال 06، میرکھانی 04، دروش میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05، کا لام، گوپس منفی03،استور منفی 02،بگروٹ، ہنزہ، مالم جبہ اوراسکردو میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News