هفته,  23 نومبر 2024ء
سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا۔سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی موصول ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ریٹرننگ افسر کرے گی۔

کاغذات نامزدگی 5 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں، صدارتی امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی اور دستبرداری کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

مزید خبریں