آج بروز جمعہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ، سندھ،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشترمقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران بلوچستان ، زیریں سندھ،خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
انتباہ
01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث قلات، مستونگ، لسبیلہ،آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
بلوچستان
نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، واشک، نوشکی، قلات، خضدار، مستونگ، سبی، نصیر آباد، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورپہاڑوں پرشدیدبرفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
پنجاب
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ۔اس دوران مری میں مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ۔
سندھ
کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑواورلاڑکانہ میں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی،مالاکنڈ،مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔
کشمیر
کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔کشمیرمیں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: بلوچستان:قلات 53، خضدار 34، سبی 30، دالبندین 21، تربت 20، کوئٹہ (سمنگلی 16، سٹی 15)، بارکھان، ژوب 15، پسنی 12، پنجگور 09، اورماڑہ 08، نوکنڈی 05، خیبر پختونخوا:پارا چنار29، چترال، کالام 14، بنوں، چراٹ 12، دروش 11، میرکھانی 10، دیر (بالائی 10،زیریں 04)، مالم جبہ،پٹن 09، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ)07، باچا خان (ایئر پورٹ)، پشاور( ایئر پورٹ)، مردان 05، سیدو شریف 03، سندھ: جیکب آباد 12، لاڑکانہ 03، پنجاب: کروڑ (لیہ) 05، اٹک، بھکر 04، ڈیرہ غازی خان (شہر)، کوٹ ادو، نور پور تھل 03، اسلام آباد (گولڑہ، زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ03، سید پور، بوکرا 02)، راولپنڈی (چکلالہ 03، کچہری، شمس آباد 02)، چکوال، سرگودھا 02، ملتان (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، سیالکوٹ (ایئر پورٹ ) ، بہاولپور (ایئر پورٹ، سٹی)، لاہور (ایئر پورٹ) ، گوجرانوالہ، جھنگ، جوہر آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری(انچ): کالام 6.5 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔