جمعرات,  02 مئی 2024ء
موسم بہار کی آمد آمد ، موسم بہار میں میک اپ کیسا کرنا چاہئیے؟ دیکھیں دلچسپ اور فائدہ مند ٹپس

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)موسم بدلنے کے ساتھ ملبوسات اور فیشن بھی تبدیل ہوتے ہیں،جاتی سردیوں اور آتے موسم بہار میں خواتین کے ملبوسات کے علاوہ میک اپ بھی تبدیل ہوتا ہے۔

میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل فیشن میں سوفٹ میک اپ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے ملبوسات موسم بہار میں تروتازہ رکھتے ہیں لیکن اس کے لئے میک اپ کا سامان معیاری ہونا ضروری ہے۔

فیشن ماڈلز کا کہنا ہے کہ آج کل فیشن شوز اور فوٹو شوٹ میں بھی سوفٹ میک اپ کیا جاتا ہے۔آئیے اس آرٹیکل میں آپ کو موسم بہار کے بیوٹی ٹرینڈز کے بارے میں بتائیں۔ میک اپ اور موسم ،دونوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے،دنیا بھر میں خواتین موسم کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے اور میک اپ کرنے کی قائل ہیں۔

سردیوں کے موسم میں زیادہ تر خواتین لباس کے معاملے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں اور اسی طرح ڈارک میک اپ کرکے اپنی شخصیت میں نکھار لاتی ہیں۔ اسی طرح گرمیوں کے موسم میں ہلکے رنگوں کے لباس اور لائٹ میک اپ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں،گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے میک اپ بہنے لگتا ہے اور الجھن پیدا ہونے لگتی ہے۔

سب موسموں کی طرح موسم بہار کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے،جس میں ہر طرف نت نئے رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں،جو آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں اور دل کے موسم کو بھی خوشگوار بنا دیتے ہیں۔ ۔
چمک دار جلد جلد جتنی چمکدار ہوتی ہے اس پر میک اپ بھی اتنا ہی جچتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہر بیوٹیشنز میک اپ سے پہلے جلد کی صفائی اور چمک کے لئے اہم بیوٹی ٹپس سے فائدہ اٹھاتی ہیں ،موسم بہار میں اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بیوٹی محفل میں توجہ کا مرکز بن جائے تو جلد پر ایسے ماسک ،جیل اور کریمز لگائیں جو جلد کی چمک کو مزید بڑھا دے۔

ہیئر اسٹائل بیوٹی ٹرینڈز میں ہیئر اسٹائل بھی اپنی خاص اہمیت رکھتا ہے،ہیئر اسٹائل ہمیشہ شخصیت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے،اسی طرح موسم کی مناسبت سے بھی بال بنائے جاتے ہیں،خاص طور پر موسم بہار میں تو خواتین مختلف طریقوں سے بالوں کو سنوارتی ہیں،ہیئر کٹنگ بھی موسم بہار میں زیادہ کی جاتی ہے،اس سے بالوں کی نشوونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ہیئر اسٹائل کو ایک نیا لک مل جاتا ہے۔

لمبی پلکیں بھی حسن کو چار چاند لگانے میں کسی سے کم نہیں،گھنی،حسین اور سیاہ پلکیں تو اکثر لوگوں کی کمزوری ہوتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ بیوٹی پارلز میں تیار کی جانے والی برائیڈلز کو آرٹیفشل پلکیں لگا کر حسین بنایا جاتا ہے،اسی طرح موسم بہار میں لمبی اور ڈارک رنگ کی پلکیں خواتین کی پسند میں زیادہ شامل رہتی ہیں۔

اگر آپ موسم بہار کو انجوائے کرنا چاہتی ہیں، تو محفل میں جانے سے پہلے لمبی اور گھنی پلکوں سے خود کو سنوار لیں۔ نیچرل بلش لک گوری رنگت پر بغیر بلش آن کوئی بھی میک اپ لک ادھورا اور پھیکا پھیکا سا محسوس ہوتا ہے۔

ونٹر ٹرینڈ کو فولو کرنے کے لئے براؤن کے بجائے بلش آن کے نیچرل شیڈ(پنک بلش آن) کا انتخاب کیجیے۔فیئر اسکن ٹون رکھنے والی خواتین بلش آن کا روز پنک شیڈ جب کہ ڈارک اسکن رکھنے والی خواتین لائٹ پنک شیڈ منتخب کر سکتی ہیں۔ آئی میک اپ کے لئے گہرا بادامی شیڈ گہرے بادامی شیڈ سے مزین آئی میک اپ لک ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو جلد ہی خواتین کا پیچھا نہیں چھوڑنے والا،اس برس بھی سپرنگ میک اپ لک کے لئے میک آرٹسٹ نے اسی ٹرینڈ کا انتخاب کیا ہے۔

اس ٹرینڈ کو اپنانے کے لئے آنکھوں پر سب سے پہلے لائٹ براؤن اور نیوڈ آئی شیڈ و کلر اپلائی کیا جاتا ہے جس کے بعد اپر لڈ کارنر تک بادامی آئی شیڈ و کلر کی ایک لیئر بنائی جاتی ہے۔

آخر میں فش ٹیل لائنر لک کے ساتھ مسکارے کے دو کوڈ اپلائی کیے جاتے ہیں۔ بلیو آئی لائنر آنکھیں تو ویسے ہی دل کا حال بیان کر دیتی ہیں،لیکن کچھ آنکھیں اتنی حسین ہوتی ہیں کہ بار بار ان کے سحر میں گرفتار ہونے کو جی چاہتا ہے، اس کے برعکس کچھ خواتین کی آنکھیں اتنی خوبصورت نہیں لیکن میک اپ انھیں حسین بنا دیتا ہے،موسم بہار میں اگر خواتین بلیو آئی لائنر استعمال کریں بہت اچھی لگتی ہیں،دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

لپ اسٹک لپ اسٹک میک اپ کی جان ہوتی ہے،اگر سارا میک اپ کرنے کے بعد لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو شخصیت بے رنگ ہو کر رہ جاتی ہے، ایسی خواتین جو صاف رنگت کی مالک ہیں ان کو چاہیے کہ وہ موسم بہار میں ہلکی گلابی لپ اسٹک لگائیں تاکہ ان کے ہونٹ موسم بہار کے پھولوں کی طرح تروتازہ دکھائی دیں۔

نیچرل گلو سردی ہو یا گرمی،فل گلوئنگ میک اپ لک ٹرینڈ کا حصہ ہے۔ میک اپ کے دوران فیس پر نیچرل گلوئنگ لک لانے کے لئے پہلے پرائمر اور فاؤنڈیشن لگائیں۔اس کے بعد اسکن ٹون کی مناسبت سے میٹا لک ہائی لائٹر کے مختلف شیڈز کو گالوں،ناک کی ہڈی اور ٹھوڑی پر اپلائی کریں۔

ونگڈ اور میٹا لک آئی لائنر اس موسم بہار میں گہرے رنگ کے آئی شیڈو کو اپنانے کے بجائے سلور یا گولڈ رنگ کا میٹا لک آئی لائنر یا آئی شیڈو لک اپنائیں یہ ٹرینڈ آپ کے میک اپ کو جدت بخشے گا۔

واضح رہے کہ ونگڈ لائنر اسٹائل آنکھ کے نقوش کو زیادہ بڑا اور خوبصورت دکھاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News