منگل,  21 مئی 2024ء
سیاسی جماعتوں کا کراچی میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کراچی پریس کلب کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 27 فروری کو بھرپور احتجاج ہوگا، پرامن مزاحمت ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہوگی، ہم پورے شہر کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے، کارکنان پرامن طور پر واپس جائیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سینئر رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ آج جو ہوا وہ بدترین مثال ہے، بہنوں اور بچیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، جے یو آئی کے قافلے پر حملہ ہوا۔

صفدر عباسی نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ منگل کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، 27 فروری کو پورے سندھ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

دریں اثناء جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News