جمعرات,  16 مئی 2024ء
بجلی ٹیرف میں اضافہ ,ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران میں شدت ، صورتحال تشویشناک ہو گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) 3 ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 26 اور سہ ماہی ٹیرف میں 18 فیصد اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف مزید 7.13 روپے بڑھانے کا عندیہ دے کر انڈسٹری میں مزید مایوسی پھیلا دی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے 50 سپننگ ملز، 10 پروسیسنگ ملز جبکہ سینکڑوں ویونگ یونٹ پہلے ہی بند پڑے ہیں۔ جو ٹیکسٹائل ملز جزوی چل رہی ہیں موجودہ حالات میں وہ بھی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے ایکسپورٹ انڈسٹری بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کو مسابقتی نرخوں پر بجلی و گیس کی فراہمی جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News