جمعرات,  16 مئی 2024ء
جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے گوشت کی خصوصیات والے گلابی چاول بنا لیے

سیئول (روشن پاکستان نیوز)جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ہائبرڈ چاول کی ایک نئی قسم بنائی ہے ۔

جس کا رنگ نہ صرف گوشت جیسا گلابی ہے بلکہ اس میں بیف پروٹین اور چکنائی کے خلیات بھی موجود ہیں۔.

چاول قدرتی طور پر دستیاب غذائیت سے بھرپور غذاؤں میں سے ایک ہے لیکن سائنسدانوں کی جادوئی تحقیق کی بدولت جلد ہی چاول کی ایک نئی قسم گوشت کے متبادل کے طور پر دستیاب ہوگی۔

کہا جاتا ہے کہ اس نئے گلابی چاول میں عام چاولوں کے مقابلے میں 8% زیادہ پروٹین (چربی) اور 7% زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔

اگرچہ اس کا ذائقہ گوشت جیسا نہیں ہوگا، لیکن اس میں خوشبوؤں کا انوکھا امتزاج ہوگا، جس میں پھل، میٹھے، کڑوے اور نمکین ذائقے شامل ہیں جو گوشت کی خصوصیت ہیں۔

اس منفرد ذائقے کی وجہ اس میں حیوانی خلیات کا اضافہ ہے جس نے اسے یہ ذائقہ دیا۔

امکان ہے کہ جلد ہی یہ ایک مکمل خوراک بن جائے گی اور پوری دنیا میں خوراک کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News