پیر,  20 مئی 2024ء
مالاکنڈ میں فائرنگ، وزیراعلیٰ کے پی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،مزید تفصیل دیکھیں خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مالاکنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق تحصیل درگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکیورٹی آفیسر وکیل خان شامل ہیں اور جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص وکیل خان کا دوست تھا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور لیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News