پیر,  16  ستمبر 2024ء
راحت فتح علی خان کیجانب سےسابق منیجر کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے سابق منیجر سلمان احمد کے خلاف بلیک میل کرنے اور بغیر اجازت اپنا یوٹیوب چینل استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

راحت فتح علی خان نے سابق منیجر سلمان احمد کے خلاف ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرادی۔

راحت فتح علی خان نے موقف اختیار کیا کہ سلمان احمد کو مختلف پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ منیجر کی ذمہ داری سونپی گئی، سلمان احمد مجھے بدنام کرنے اور بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے میں ملوث ہیں۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ سلمان احمد نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر میں نے ان کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا تو میرا کیرئیر تباہ کر دیں گے، مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانے والی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان احمد نے میرے یوٹیوب چینل کو بھی غیر قانونی طور پر کنٹرول کیا، اس کا لوگو اور نام غیر قانونی طور پر تبدیل کیا، میرے یوٹیوب چینل کے 7.96 ملین سبسکرائبرز ہیں، بڑی چالاکی سے یوٹیوب اکاؤنٹ کو ایڈٹ کیا، جس سے مجھے مالی نقصان ہوا۔

گلوکار کے مطابق سلمان احمد متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور ان کا یہ عمل وہاں کے قوانین کے خلاف ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News