پشاور(روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا ہے کہ فراڈ ہوا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کمشنر راولپنڈی کے انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا رویہ درست کرے۔پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں جو کچھ ہوا وہ عوام نے ملک کی خاطر برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن ہے اور نوجوانوں کو روزگار میسر ہے۔علی امین گنڈاپور نےمطالبہ کیا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، جس جماعت کو ووٹ ملے وہ حکومت بنائے۔