اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے استعفیٰ دے دیا۔
پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) سے استعفیٰ دے دیا۔ پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ جنرل سیکرٹری کے ذریعے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کو جمع کرا دیا۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی کے باعث استعفیٰ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں انہوں نے خود بھی تردید کی تھی۔
اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ سیاست چھوڑی ہے اور نہ ہی پارٹی، فی الحال وقفہ لے لیا ہے۔










