اسلا م آباد (روشن پا کستان نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر سمجھوتہ کرنا ہوگا تب ہی حکومت بن سکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچواں سال ہو گیا ہے، کیس چل رہا ہےمگر پتہ نہیں چل رہا کہ مجھ پر کیا الزام ہے؟
الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ انوکھا الیکشن تھا، جس پر گوگل بھی رزلٹ کے حوالے سےپریشان ہے، فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 والا جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا معجزہ ہے۔ کہ فارم 47 پہلے ہی بن چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حالات بہتر ہوئے تو الیکشن کرائیں، میں درست ثابت ہوا اور سب نے دیکھا کہ کیا ہوا اور کیا ہوگا، آپ اس طرح معاملات ٹھیک نہیں کرسکتے۔ نہیں، مسئلہ ملک کا ہے اور سب کو ملک کی بات کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہے، سب اقتدار کی بات کر رہے ہیں تاکہ مجھے اقتدار ملے، جو جتنا سمجھوتہ کرے گا وہی حکومت بنائے گا۔تمام جماعتوں نے ساتھ نہ دیا تو حکومت کامیاب نہیں ہو گی ۔
صحافی نے شاہد خاقان سے سوال کیا کہ کس سے سمجھوتہ کریں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فارم 47 پر سمجھوتہ کرنا ہوگا۔