اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
ہارے ہوؤں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا،مجھے چوک میں پھانسی دی جائے،کمشنرلیاقت علی چٹھہ اچانک عہدے سے مستعفی

راولینڈی (نیوز ڈیسک)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس۔کمشنر راولپنڈی نے انتخابی بے ضابطگیوں پرمستعفی ہونے کا اعلان ۔ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کردیا ۔

میں نے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے۔مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہئیےمیں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔میں انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ مجھے الیکشن کرانے کیلئے تعینات کیا گیا لیکن شفاف انتخابات کر انے میں ناکام رہا ،کمشنر راولپنڈی ۔ میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ،لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائے جارہی ہیں ۔

لیاقت علی چٹھہ مجھے غلط کام کرنے کے لیے شدید دبائو ڈالا گیا، قوم سے معافی مانگتا ہوں ،کمشنر راولپنڈ ی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے جرم پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے سزا دی جائے ، لیاقت علی چٹھہ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات میں دھاندلی کا پول کھول کر رکھ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جرم میں برابر کے شریک ہیں،اپنے گناہ کی سرعام معافی مانگتا ہوں،میرے اوپر کوئی دباو نہیں تھا، جیتنے والوں کو ہم نے ہروایا،،مجھے سرعام گرفتار کیا جائے،فوج نے الیکشن ٹھیک کروائے،دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں،فارم 45 کو ہی دوبارہ جمع کر لیا جائے تو صورتحال واضح ہو جائے گی،

مزید خبریں