اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
اپیل میں احتساب عدالت کے 31 جنوری کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔