اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوریٰ کے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شوریٰ کے ارکان نے کہا کہ وہ جماعت کی ذمہ داریاں پہلے کی طرح ادا کریں۔
سراج الحق سے کمیٹی کے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے ملاقات کی۔
بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس سراج الحق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے پارٹی میں انضمام سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔