هفته,  23 نومبر 2024ء
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع ،کب تک ؟ دیکھیں خبر

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی بانی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، اس لیے دلائل کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں