هفته,  23 نومبر 2024ء
ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

جولائی سے دسمبر 2023 تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ، شریعہ کورٹ، تمام ہائی کورٹس، ڈسٹرکٹ کورٹس کا ڈیٹا شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 کے آخری 6 ماہ کے دوران زیر التواء مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا، کل زیر التواء مقدمات میں سے 82 فیصد ضلعی عدالتوں اور 18 فیصد ہائی کورٹس میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2023 کے درمیان 23 لاکھ 80 ہزار ملین نئے کیسز رجسٹر کیے گئے، اس عرصے کے دوران 23 لاکھ کیسز نمٹائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات میں سے 81 فیصد سول مقدمات ہیں۔

مزید خبریں