هفته,  11 مئی 2024ء
بیرسٹر گوہر خان نے ہفتے کو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا کہہ دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے,احتجاج میں شامل ہوں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، جو جماعت مشکل سے 20 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی اسے حکومت دی جارہی ہے۔ لوگوں کی آزادی کا تعین کرنا تھا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف نے 180 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ ہم اقتدار کی سیاست نہیں کریں گے۔ .

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے، گرفتاریاں نہ کی جائیں، استدعا ہے کہ یہ شارٹ کیسز ہیں، 70 حلقوں کے مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام پیغامات بانی تحریک انصاف کو پیش کیے جائیں، پی ٹی آئی کے بانی نے دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں حصہ نہیں لیں گے۔ عوام کی آزادی چھین لی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News