اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور ان کے صاحبزادے چوہدری سالک اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری سالک اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔
چوہدری شجاعت اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی کو امن کا پیغام دیں گے، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ میں واپسی کا کہیں گے۔