منگل,  10  ستمبر 2024ء
ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کا آن لائن ٹیکسی سروس کے بائیکاٹ کا مطالبہ،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی ، دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستانی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی ایک پوسٹ پر سروس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر ابتدا میں توجہ نہیں دی گئی تاہم لیگی رہنما کی توجہ دلانے پر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی میدان میں آگئے۔

کریم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیر افضل مروت کے پیش لفظ کے ساتھ ایک ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی لکھا جس میں کہا گیا ہے ،پروگرام تووڑگیا۔

اس عہدے سے قبل مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، لہٰذا ن لیگ نے کریم کی جانب سے ا س” پروگرام تووڑگیا”  کو نواز شریف کے لیے ایک معنی خیز پیغام کے طور پر لیا ہے۔

اس کے بعد لیگی کارکنوں اور رہنماؤں نے کریم کے خلاف بائیکاٹ کی تحریک شروع کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے پوسٹ میں کہا کہ کریم کی ایپ کو 1 اسٹار ریٹنگ دی جائے۔

ساتھ ہی رہنما نے کہا کہ ایسا کرنے کے بعد کمنٹ میں اسکرین شاٹ شیئر کریں۔

رہنما نے مراسلہ میں کریم بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ” پروگرام تووڑگیا”  کا جملہ دراصل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے استعمال کیا تھا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News