هفته,  12 اکتوبر 2024ء
ملک کے مختلف علاقوں میں دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری،کہاں کہاں ؟دیکھیں تفصیل خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر سے پولنگ کا عمل آج دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

گھوٹکی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق یہ دونوں پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، جہاں رینجرز اور فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

8 فروری کو ان دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق 8 فروری کو نامعلوم افراد دو پولنگ اسٹیشنز کا سامان چھین لے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے شفاف انتخابات کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اپنا قومی فریضہ پورا کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز اور پی کے 90 کوہاٹ کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔

مزید خبریں