بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

شادمان تھانے کو آگ لگانے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کی۔ عدالت نے 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسن نیازی، مراد سعید بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمان مفرور ہیں، جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں