بدھ,  06 نومبر 2024ء
حکومت سازی ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کاپہلااجلاس

 اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز) حکومت سازی کامعاملہ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کاپہلااجلاس،ن لیگ نے اپنی تجاویز پیپلزپارٹی اور پی پی نے اپنی تجاویز ن لیگ کے حوالے کیں۔


تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رابطہ کمیٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان شریک ہوئے،جبکہ پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی سےقمر زمان کائرہ، سعید غنی،ندیم افضل چن سمیت دیگر ارکان اجلاس میں شریک ہوئے ۔

مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار،شہباز شریف نے اعلان کر دیا


ذرائع کےمطابق دونوں جماعتوں کےدرمیان حکومت سازی، آئینی عہدوں اور دیگر سیاسی امور پر تجاویز کا تبادلہ خیال ہوا ،ن لیگ نے اپنی تجاویز پیپلزپارٹی اور پی پی نے اپنی تجاویز ن لیگ کے حوالے کیں ،آئینی عہدوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنے مجوزہ نام بھی ن لیگ کو دئیے۔


ذرائع کےمطابق دونوں کمیٹیاں اب اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی،دونوں جانب سے آئینی عہدوں اور دیگر امور پر معاملات کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کنفیوژن پھیلنے سے روکے گئی،معاملات کو جلد حتمی شکل دینا ہوگی، فریقین میں اتفاق اگلے ایک دو روز میں دوبارہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں