هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی سے تنازع جسموں کا نہیں دماغوں کا ہے، مولانافضل الرحمان کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تنازع جسموں کا نہیں دماغ کا ہے اور یہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال پر مولانا فضل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اختلافات رہے ہیں، ایوان سب کا ہے، آپ پی ٹی آئی سے ہر معاملے پر اختلاف کیسے کرسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو وہ ساتھ آئے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو وہ بیٹھ کرعیاشی کرے۔ پشاور میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر افغان باشندے کو نوازا گیا، الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوںمیں یرغمال بنا رہا۔ کر پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ کھو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمود اچکزئی کے حق میں دستبردار ہونے والے ن لیگ کے امیدوار کو جیت دلائی گئی۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوگیا، الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو نوٹس دیے بغیر درخواستیں مسترد کر رہا ہے، 22 فروری کو اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، 3 مارچ کو کراچی میں ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں