بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ن لیگ کا خواجہ سعد رفیق کو این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ،کیسے ؟دیکھیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے بعد این اے 119 کی نشست چھوڑ دیں گی۔

مریم نواز پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 رکھیں گی۔مریم نواز کی جیتی ہوئی نیشنل اسمبلی کی نشست پر سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

سعد رفیق این اے 122 سے آزاد امیدوار لطیف کھوسہ سے ہار گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پی پی 159 سے جیت کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا جبکہ این اے 119 سے جیت کا نوٹیفکیشن دو روز قبل جاری کیا گیا تھا۔

مزید خبریں