هفته,  27 جولائی 2024ء
اہم بینک متحدہ عرب امارت حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) فرسٹ ویمن بینک کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے، فرسٹ ویمن بینک کو بین الحکومتی بنیادوں پر براہ راست متحدہ عرب امارات کو فروخت کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فرسٹ ویمن بینک کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد فرسٹ ویمن بینک کے 82 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یو اے ای فرسٹ ویمن بینک کو براہ راست بین الحکومتی بنیادوں پر فروخت کیا جائے گا۔

فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک فرسٹ ویمن بینک کو نیا لائسنس جاری کرے گا۔

فرسٹ ویمن بینک کی قیمت کے تعین اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 8 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.
کابینہ کمیٹی کے اہم اجلاس  میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی،نجکاری کے بعد خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنا بینک کی بنیادی ذمہ داری ہوگی، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کی کوششیں 2015 سے جاری تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News