بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران تصادم سے 2 افراد جاں بحق،13 زخمی

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران دو گروپوں میں تصادم ،2 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سوک سینٹر حب میں ہونیوالے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا ذائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لیا،

مزید خبریں