بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
علی امین گنڈاپور، اسلم اقبال، امتیاز شیخ کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب پولیس نےسابق وفاقی وزیر اور نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسلم اقبال ،امتیاز شیخ کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی ۔انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی ۔


متعدد اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحقیقات کیلئے قائم جےآئی ٹی کے مطابق حالیہ الیکشن میں جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔

مزید خبریں