هفته,  27 جولائی 2024ء
مریم نوازپنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) مریم نواز پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد ہوئی ہیں ،نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو مقررہ حدف سے زیادہ ارکانِ کی حمایت حاصل ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی کابینہ ابتدائی طور پر کابینہ  16 ارکان پر مشتمل ہو گی، ابتدائی طور پر تعلیم ، قانون ، صحت ، اطلاعات و نشریات سمیت دیگر اہم وزارتوں کا اعلان کیا جائے گا، پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن کے اتحادی ق لیگ کے وزراء بھی شامل ہوں گے ،  پیپلز پارٹی کو ابتدائی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے بھی ن لیگ کے مذاکرات جاری ہیں، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو کون کونسے وزارت سونپی جائے گی حتمی فیصلہ مذاکرات کے دوسرے سیشن میں ہوگا ، پنجاب کابینہ میں ابتدائی طور پر 3 خواتین ارکان کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا ،  مسلم لیگ ن پنجاب حکومت میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے ۔

مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار،شہباز شریف نے اعلان کر دیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News