بدھ,  18  ستمبر 2024ء
کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، یاسمین راشد کے ن لیگ پر تنقیدی وار ، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں (ن) لیگ سے کہنا چاہتی ہوں کہ کچھ شرم اور کچھ حیا ہے، پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ چرایا اور اب آپ مینڈیٹ چرانا چاہتے ہیں، عوام نے اپنافیصلہ دیا ہے۔ اب آپ قوم کے ووٹ کو عزت دو۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو وارننگ دیتے ہیں، اگر آپ نے اپنا ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News