بدھ,  04 دسمبر 2024ء
قومی اسمبلی کا اجلاس کون بلائے گا؟ اور اس کا طریقہ کارکیا ہو گا ؟دیکھیں مکمل تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کی سفارش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد نگراں وزیر پارلیمانی امور ،نگراں وزیراعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ سفارش سمری کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے پاس جائے گی جس کے بعد نگراں وزیراعظم سمری کی منظوری دیں گے اور صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ تاریخ پر بلانے کاکہیںگے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔

مزید خبریں