منگل,  10 دسمبر 2024ء
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، عطا تارڑ، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں خا رج کر دیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان سمیت 18 حلقوں کے نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔

انتخابی نتائج کے خلاف سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈار اور دیگر نے درخواستیں دائر کیں

مزید خبریں