پیر,  04 نومبر 2024ء
معروف گلوکار عاطف اسلم کی نئے آنیوالے فنکاروں پر تنقیدسے متعلق ویڈیو وائرل ، دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ آج کل لوگوں کو محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنا ہے، لوگ چاہتے تو ہیں کہ وہ کامیاب ہوں لیکن محنت نہیں کرنا چاہتے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عاطف اسلم کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں آنے والے نئے فنکاروں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

https://www.instagram.com/reel/C3PjfoOosFc/?utm_source=ig_web_copy_link

ایک اور سوال کے جوب میں انہوں نے موجودہ موسیقاروں اور گلوکاروں کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کو محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے دور میں بھی آٹو ٹیونر تھا، ہمارے وقت میں بھی تھا، یہ راتوں رات کامیابی کے لیے سہارا ہے۔ اب لوگوں کو محنت نہیں کرنی، مشہور ہونا۔

اب لوگوں کو طویل عرصےکی کامیابی سے مطلب نہیں وہ چاہتے تو ہیں کہ ان کی کامیابی دائمی ہو لیکن وہ محنت کو اہمیت نہیں دیتے اور یہ نہیں سمجھتے کہ اس کے بغیر کامیابی کی مدت طویل عرصےنہیں رہے گئی۔

عاطف اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کی شہرت زیادہ دیر نہیں چلتی لیکن یہ بھی کوئی فارمولہ نہیں، اگر یہ ہی فارمولہ ہوتا تو ہر کوئی مشہور ہوتا۔ صرف اس کی ذات ہے جسے چاہئے شہرت دے اور جسے چاہئے ذلت۔

مزید خبریں