منگل,  10  ستمبر 2024ء
الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں،پیر پگارا کا احتجاجاً 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان ، دیکھیں تفصیل

کراچی(روشن پاکستان نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا) نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں خالی کرنے کا اعلان کردیا۔


کراچی میں جی ڈی اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جب سندھ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ ہو چکاتو یہ دو سیٹیں بھی زرداری کو دی جائیں۔

پیر پگارا نے دعویٰ کیا کہ مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب سے اتحاد کریں، سیٹیں دی جائیں گی، جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے کہا کہ پھر جی ڈی اے کے آگے صفر لکھا ہے، ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہے۔


پیر پگارا نے کہا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ ریاست مخالف الیکشن تھا، یہ کسی اور کا کام ہے، ریٹرننگ افسران کا نہیں، ہم یہ 2 سیٹیں بھی واپس کریں گے، ہمیں قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کرنا چاہیے۔ ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کو کوئی نہیں روکے گا، ہم کوئی خیراتی نشست نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے جی ڈی اے ختم کرنے کا مشورہ دیا، میں نے کہا میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News