اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کی سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، کوئی ایم پی اے کرپشن یا ظلم کرے تو؟ علی محمد خان نے اس حوالے سے کارکنوں کو ’’ہدایات‘‘ دیں۔ اپنے بیان میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔
کارکن آج کے بعد کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو کمیشن نہ لینے دیں، اگر کوئی ایم پی اے کرپشن یا ناانصافی کرے گا تو کارکن اس کے خلاف میدان میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی اللہ کے حکم اور کارکنوں کی محنت سے ملی، جیت تحریک انصاف کے بانی کی ہوگی۔