منگل,  10  ستمبر 2024ء
اہم شخصیت نے حافظ نعیم الر حمٰن کی اعلیٰ ظرفی پرتعریفوں کے پل باندھ دئیے، تفصیل جانیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیرخان نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم المرحمٰن کے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عالمگیرخان نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عالمگیرخان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی، جمہوریت کو ایسے کردار چاہئیں۔‘

واضح رہے کہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس129 پر میں نہیں، پی ٹی آئی والا آزاد امیدوار جیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News