بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی کا حکومت سازی کیلئےاہم اجلاس طلب، وزیر اعلیٰ کی فہرست میں کون کون شامل ؟دیکھیں

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی فہرست میں علی امین گنڈا پور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں