پیر,  07 اکتوبر 2024ء
ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی، وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے معاونت کے لیے عدالتی معاون مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے عدالتی معاونین کے نام اور قانونی سوالات آج طلب کر لیے۔

مزید خبریں