بدھ,  18  ستمبر 2024ء
عمران خان کی حکومت کس نے گرائی تھی؟فیصل وائوڈا نے بالاآخر زبان کھول دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنمافیصل وائوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی چلتی ہوئی حکومت کو زبردستی گھر بھیجنے والے کون ہیں؟ان کو ڈھونڈنا ہوگا،تب ہی یہ ملک ترقی کرسکے گا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر موجودہ اور سابقہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چلتی ہوئی حکومت کو زبردستی گھر بھیجا گیا ،رات کے اندھیرے میں عدالتیں کھولی گئیں اور رات کو 12 بجے ایوان میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے جس نے نیسلہ ٹاورگرانے کا حکم دیا؟وہ کون ہے جس نے ریکوڈک کیس میں ملک کو نقصان پہنچایا؟ وہ کون ہے جس نے ریپ کے کیس میں الٹا مدعی کو سوال کر کر کے اس کاپریشان کیا؟انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے جس نے ارشد شریف کو قتل کروایا؟ انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے جس میں صادق اور امین کے سرٹیفیکیٹ بانٹے ؟وہ کون ہے جن کے بچے ویلنگ اور ڈیلنگ کرتے ہیں؟ وہ کون ہے جس نے اس ملک کو اتنا زیادہ نقصان پہنچایا مگر آج تک پکڑے نہیں گئے ؟وہ کون ہے جن کی کرپشن زبان زد عام ہوتی ہے تو وہ استعفی دے کر گھر چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کیلئے خوشخبری!اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے؟شعیب شاہین کی گفتگونے تہلکہ مچا دیا

انہوں نے کہا کہ قوم کو اس کون کوڈھونڈنا ہوگا اگر اس ملک کو 143 ویں نمبر سے اوپر لانا ہے تو اس کون کو ڈھونڈنالازم ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News