منگل,  10  ستمبر 2024ء
تحریک انصاف کیلئے خوشخبری!اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے؟شعیب شاہین کی گفتگونے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، مجھے نااہل کرکے میری پارٹی کو ختم کردیاجائیگا،

کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے۔ 53 ہزار کی لیڈ پر تھا، 12 بجے کے بعد رزلٹ تبدیل کردیا گیا، میرے مخالف کو جتوا دیا، نہ فارم47 کی کاپی ملی نہ اندر جانے دیا گیا۔آر او آفس نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، انہوں نے انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

اسلام آباد میں آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آر او آفس نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، انہوں نے انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ 53 ہزار کی لیڈ پر تھا، 12 بجے کے بعد رزلٹ تبدیل کردیا گیا، میرے مخالف کو جتوا دیا، نہ فارم47 کی کاپی ملی نہ اندر جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں؟ ہمارے نمائندوں پر ہاتھ اٹھائے گئے، ہم ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہم نے ڈی سی کو کہا ہے ایسے پولیس والوں کے خلاف ایکشن لیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اپنے حقوق لینے تک یہاں آتے رہیں گے، ہم اسمبلی میں جائیں گے اور ان کو ایکسپوز ضرور کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، مجھے نااہل کرنا اور پارٹی کو ختم کرنا بھی پلان میں شامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے تمام مقدمات ختم کریں گے اور ابھی یہی ہورہا ہے، کاغذات نامزدگی بھی چھین لیے اور ہمارے لوگ اٹھانا شروع کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 میرے پاس ہیں، میں نتائج کےلیے یہاں پہنچا تھا، میرے جیسے فارم 45 مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جماعت اسلامی کے پاس بھی ہیں۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کے فارم 45 ایک جیسے ہیں اگر آر او ہیر پھر کرے گا تو فراڈ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے الزام عائد کیا کہ میری گاڑی پر ڈنڈے مارے گئے اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں درخواست دینے گئے تھے، آر او آفس واپس آئے تو ن لیگ کے غنڈوں نے گاڑیوں اور ورکرز پر حملہ کیا۔

 شعیب شاہین نے اپنے الزام میں کہا کہ پہلے میری گاڑی پر ڈنڈے مارے پھر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اس عمل میں خاموش تماشائی بنی رہی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News