پیر,  07 اکتوبر 2024ء
آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے کل ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ اب حکومت سازی کے لیے معاملات طے کرنا ہوں گے، جمہوریت کے استحکام کے لیے مل کر فارمولہ طے کرنا ہوگا۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی سے مشورہ کرتے ہیں آپ بھی کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں نے حکومت سازی پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں