منگل,  10  ستمبر 2024ء
آزاد امیدوار کوبھی وزارت عظمیٰ کا عہدہ مل سکتا ہے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجے میں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے والی جماعتوں میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کی اکثریت شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ کون بنے گا اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے والی بیشتر جماعتیں شکست کھا چکی ہیں۔ہم سندھ حکومت بنانے جا رہے ہیں وفاق میں بھی حکومت بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News