پیر,  07 اکتوبر 2024ء
اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

اعصام الحق 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل اصغر نواز کو 15 میں سے 7 ووٹ ملے۔

کرنل ریٹائرڈ ضیاء کو سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی کو فنانس سیکرٹری ٹینس فیڈریشن منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں