هفته,  23 نومبر 2024ء
قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم، دیکھیں خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 88 خوشاب کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز کا سامان آر او آفس میں مشتعل ہجوم نے جلا دیا، ان پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 18 گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے دو پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا سامان چھین لیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس 18 گھوٹکی کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں پی کے 90 کوہاٹ کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔پولنگ میٹریل کی لوٹ مار یا ضائع ہونے کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ پی کے 90 کوہاٹ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ مواد کو تباہ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر کو تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں